لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں زیر قبضہ اپنی پانچ فوجی چوکیوں میں سے ایک کو وسعت دی ہے، جو اس کی حزب اللہ کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران قائم کی گئی تھی۔
ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج "جل الدیر میں اپنی نئی قائم کردہ پوزیشن کو وسعت دے رہی ہے، جو عیترون قصبے کے جنوبی کنارے میں واقع بنت جبیل ضلع کا اہم مقام ہے"۔
خبر رساں ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ "ایک بڑے بلڈوزر کو صبح کے وقت دیکھا گیا جو چٹانیں ہٹا رہا تھا اور زمین کھودنے کے کام کر رہا تھا"۔
لبنانی ایجنسی نے جل الدیر کے ٹیلے میں اسرائیلی فوج کے کھدائی کے کام کی تصویریں بھی جاری کی ہیں جو عیترون کے جنوبی کنارے میں واقع ہے۔
اسی سلسلے میں ایجنسی نے کہا کہ "ایک اسرائیلی فوجی دستہ عیتا الشعب قصبے کے کنارے واقع وادی میں داخل ہوا اور ایک گھنٹے سے زیادہ وقت وہاں رہا، پھر واپس پلٹ گیا"۔
یاد رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی 8 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی تھی جو 23 ستمبر 2024ء کو وسیع پیمانے کی جنگ میں بدل گئی، جس میں 4000 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے۔
27 نومبر 2024 کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوا۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان کے جنوب میں خصوصی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور پانچ اہم ٹیلّوں پر قابض ہے۔ ان میں الحمامص، مرکبا-ہولا روڈ (مرجعیون ضلع)، جل الدیر ٹٰیلہ (عیترون)، جبل بلاط (رامیہ، بنت جبیل ضلع)، اور اللبونہ علاقہ شامل ہیں۔
-
ایران سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی تباہ، لبنانی فوج کی حمایت کریں: پومپیو
سابق امریکی سفارت کار کی امن فوج کی مخالفت
مشرق وسطی -
اسرائیل حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کے ساتھ لبنان سے انخلاء کرے گا: امریکی نمائندہ
امریکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں لبنانی فوج کی مدد کے لیے تیار ہے: ٹام براک ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کی رفتار کےمطابق جنوبی لبنان سےاسرائیلی انخلا ہو گا:امریکی ایلچی
واشنگٹن حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں لبنانی فوج کی مدد کے لیے تیار ہے : ...
مشرق وسطی