وزیر خارجہ مارکو روبیو غزہ میں قحط سے بچوں کی اموات روکنےمیں کردارادا کریں،امریکی سینیٹر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 5 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو پر زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کے قحط زدہ علاقے سے مزید بچوں کو نکالنے کے فارمولے پر کام کریں۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جنگی مہم میں شدت اور توسیع پیدا کر رکھی ہے جس سے ہر روز متعدد ہلاکتیں ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف قحط کی وجہ سے بھی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

بین الاقوامی مبصرین اور ماہرین غزہ میں قحط سے ہلاکتوں پر بار بار تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور قرار دیتے ہیں کہ لاکھوں فلسطینی قحط کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

سینیٹرز نے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختیارات کا پورا استعمال کریں اور ایک بڑی مہم کے ذریعے ان فلسطینی بچوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے کوشش کریں جن کی زندگیاں قحط کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں۔

یاد رہے اب تک غزہ میں وزارت صحت کے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 119 فلسطینی بچے قحط کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ قحط سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 300 سے زیادہ ہے۔

ان 5 امریکی سینیٹرز میں جنہوں نے مارکو روبیو کو لکھے گئے خط پر دستخط کیے ہیں اریزونا سے روبن کیلیگو ، ورماؤنٹ سے پیٹر ولیج ، ورجینیا سے ٹم کینی اور اریزونا سے مارہ کیلی شامل ہیں۔ جبکہ میسا چیوسٹس سے الزبتھ وارین شامل ہیں۔

خط میں روبیو کو لکھا ہے کہ ہم آپ کو عجلت اور ہنگامی حالت میں متوجہ کر رہے ہیں کہ غزہ میں بچوں کے ساتھ قحط کی وجہ سے بحران سنگین ہو رہا ہے اور اس کی وجہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں پابندیاں ہیں اور خوراک کی تقسیم میں مشکلات ہیں۔

ہم اپ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ آپ نہ صرف اپنے اختیارات کو استعمال کریں بلکہ والدین ہونے کے ناطے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر دیکھیں۔

کسی بھی بچے کو اس طرح کی قحط اور بھوک سے درپیش مشکالات نہیں ہونی چاہییں جیسا کہ اس وقت غزہ میں دیکھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ کا جواب 8 ستمبر تک مل جائے گا۔ یہ کوشش اس وجہ سے کی جا رہی ہے کہ ہم اخلاقی طور پر بڑے واضح ہیں کہ فیصلہ کن اقدام کیا جائے۔ اس لیے ہمیں اپنے اختیارات کو پوری طرح استعمال کرتے ہوئے بچوں کی زندگیوں کو درپیش مشکلات سے نکالنا چاہیے۔

پانچ سینیٹرز کے اس خط سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 100 ارکان نے ایوان نمائندگان میں اسی نوعیت کا ایک مطالبہ مارکو روبیو کے سامنے رکھا تھا۔ جس میں کہا گیا کہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کے فارمولے کو بہتر بنایا جائے تاکہ قحط سے ہونے والی اموات کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size