سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔ حملے کے فوری بعد ولی عہد نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے اظہار یکجہتی کے لیے فون پر رابطہ کیا اور مملکت کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے قطر پر فضائی حملہ حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جو قطری دارالحکومت دوحہ میں موجود تھی۔
ولی عہد نے فون پر بات کرتے ہوئے قطر کے لیے سعودی عرب کی طرف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کے اس حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق ولی عہد کی امیر قطر کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بعد ازاں جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے بھی منافی ہے۔
'ایس پی اے' کے مطابق ولی عہد نے قطر کے لیے اپنی حمایت کا پرزور اظہار کرتے ہوئے کہا قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے جو اقدامات بھی کرنا پڑے کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں سعودی عرب اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔
دریں اثناء سعودی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
-
غزہ کے لیے امدادی بیڑے میں شامل ایک کشتی پرڈرون کا دعویٰ، تونسی حکام کی تردید
تونس کے نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ کشتی پر موجود ایک لائف جیکٹ میں آگ لگنا ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج کا غزہ کے تمام علاقوں کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ شہر کے تمام علاقوں سے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیا ...
مشرق وسطی -
دنیا تماش بینوں کی طرح ہمارا قتل عام دیکھ رہی ہے ، غزہ شہر سے جبری انخلاء پر مجبور فلسطینی
غزہ میں جاری اسرائیلی ریاست کی بدترین جنگی کارروائیوں سے تباہی کے تیز تر سلسلے کے ...
مشرق وسطی