اسرائیلی ریاست : غزہ کو ناقابل رہائش بنانے کی خاطر تباہی کر رہا ہے، یو این ماہر فرانسسکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوم متحدہ کی ماہر فرانسسکا البانیز نے غزہ کے لیے اسرائیلی ریاست کی جنگی چالوں اور تباہی کے نہ ختم ہونے والے اہداف کے حوالے سے کہا ہے 'اسرائیل کی خواہش اور کوشش محض یہ ہے کہ غزہ کو اس قدر تباہی سے دو چار کر دے کہ یہ فلسطینیوں کے لیے رہنے کے قابل نہ رہے۔'

البانیز نے کہا اسرائیلی ریاست غزہ میں غیر روائتی بموں کا استعمال بھی کر رہی ہے۔ تاکہ غزہ میں کوئی فلسطینی بھی اپنی رہائش جاری رکھنے کے قابل نہ رہ سکے۔ بلکہ اس بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دے۔ انہوں نے یہ باتیں رپورٹرز سے جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کی ہیں۔

انہوں نے کہا اسرائیل یہ کیوں کرنا چاہتا ہے۔ یہ صرف اس لیے کہ غزہ کی صورت میں یہ فلسطین کا آخری ٹکڑا بچا ہے جسے وہ رہنے کے لائق نہیں دیکھنا چاہتا۔

تاہم یو این ماہر البانیز نے اس سلسلے میں غزہ کی تباہی اور غزہ ریویرا کے منصوبے کے بارے میں کوئی تعلق جوڑنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ جس کا خواب امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اپنے داماد کے ساتھ مل کر دیکھ رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں