قطر پر حملہ بلا جواز نہیں تھا،ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسی ماہ ملاقات کی دعوت دی ہے:نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹمرپ سے ملاقات ہوگی۔ ان کے بقول یہ ملاقات جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد متوقع ہے۔

نیتن یاہو نے کہا مجھے ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے بعد میں وائٹ ہاؤس میں ہوں گا اور ان سے ملاقات ہوگی۔

نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اپنی ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے پچھلے ہفتے دوحہ میں کیے گئے اپنے حملوں کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا حملوں کا ہدف حماس کی سیاسی قیادت تھی۔ اس لیے ان حملوں کا مکمل جواز موجود تھا۔

اسرائیل کی طرف سے دوحہ میں اس وقت حماس قیادت پر اسرائیلی حملہ کیا گیا جب وہ امریکی صدر ٹرمپ کی جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین تجویز پرابتدائی مثبت ردعمل کے بعد باہمی مشاورت کر رہے تھے۔

دوحہ پر کی گئی اس بمباری کے نتیجے میں اگرچہ حماس کی قیادت محفوظ رہی۔ تاہم 6 افراد کو اسرائیلی فوج دوحہ میں بھی قتل کرنے میں کامیاب رہی۔

خلیجی ممالک میں سے ایک اہم ملک قطر کے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ تاہم قطر نے پچھلے تقریباً 2 برسوں کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے لیے مسلسل ایک ثالث کے طور پر کردار ادا کیا ہے اور اس دوران حماس و اسرائیل کی بھی میزبانی کی ہے۔ تاکہ جنگ بندی ہو اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں