یمن : سعودی عرب اور برطانیہ کی مشترکہ سربراہی کانفرنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور برطانیہ نے یمن کے ساحلی محافظوں کے سلسلے میں مشترکہ سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ تاکہ ساحلی محافظوں اور سمندری سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ریاض میں ہوئی ہے۔ نیز کئی ممالک نے 4 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق یمن کے ساحل پر موجود محافظوں کو سمندری راستے کے ذریعے سمگلنگ، بحری قذاقوں اور انسانی سمگلنگ سے مقابلہ کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔

'ایس پی اے' کے مطابق امریکہ سمیت 35 سے زائد ممالک نے کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ کانفرنس میں یمنی حکومت کی مدد جاری رکھنے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

سعودی سفیر محمد الجابر نے بحیرہ احمر کی مملکت کے لیے اہمیت پر بات کرتے ہوئے عالمی تجارت کے لیے نیوی گیشن کی آزادی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل خواہش کی تصدیق کی ہے۔

یمن میں برطانوی سفیر عبدا شری نے کہا برطانیہ یمنی حکومت اور ساحلی محافظوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں