اقوام متحدہ: شام میں کام کرنے والے عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں اقوام متحدہ کی طرف سے سفارتی ذمہ داریاں ادا کرنے والے ذمہ دار نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان جمعرات کے روز کیا ہے۔

سفارتی ذمہ دار پچھلے 7 برسوں سے شام میں کام کر رہے تھے۔ ان کی ذمہ داریوں کا آغاز بشار الاسد کے زمانے میں خانہ جنگی کے دنوں میں ہوا تھا۔

گیئر پیڈرسن ناروے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سالہا سال سے سفارتی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کر دیا ہے کہ میں مستعفی ہو رہا ہوں۔

پیڈرسن کی عمر 69 سال ہے۔ 7 سال قبل جب ان کی شام میں تعیناتی ہوئی تو اس وقت شام خانہ جنگی سے گزر رہا تھا۔ شام میں بد امنی و افراتفری تھی۔ داعش کے جنگجو شام کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے تھے۔

بعدازاں داعش گروپ نے اقتدار کھودیا۔ تاہم اس کے بعض گروپس شام میں ابھی موجود ہیں۔

پیڈرسن کی ذمہ داریوں میں اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 پر عملدرآمد کرانا تھا۔ تاکہ خطے میں سیاسی حل نکل سکے اور تصادم سے بچا جا سکے۔ تاکہ بشار الاسد اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں