سعودی وزیر خارجہ کی "غزہ میں اگلا روز" اجلاس میں شرکت

سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جنگ کو ختم کرنے اور فلسطینی خود مختاری کو لاحق خطرات کو روکنے کے لیے پرعزم ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں "غزہ کا اگلا روز اور استحکام کی کوششیں" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی دعوت پر بلایا گیا تھا۔

اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور جنگ کے فوری خاتمے، فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کے انتظام اور اسے مغربی کنارے سے جوڑنے کی حمایت، الحاق اور جبری بے دخلی کی تمام کوششوں کی مخالفت، نیز فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی افواج بھیجنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں استحکام، تعمیرِ نو اور سماجی و اقتصادی بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

گزشتہ روز شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی نشست میں سعودی وفد کی قیادت کی۔ اس وفد میں امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر، وزیرِ معیشت و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم، وزارتِ خارجہ کے بین الاقوامی امور کے انچارج ڈاکٹر عبد الرحمن الرسی اور اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبد العزیز الواصل شامل تھے۔

اسی ضمن میں سعودیہ نے اس عزم کی تصدیق کی کہ وہ فرانس اور امن کے داعی تمام ممالک کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھے گا۔ اس کا مقصد دو ریاستی حل کے اتحاد کانفرنس کے نتائج پر عمل درآمد کی پیروی، غزہ میں جنگ کا خاتمہ، تمام یک طرفہ اقدامات کی روک تھام جو فلسطینی خود مختاری کو خطرے میں ڈالتے ہیں، خطے میں تنازع کا خاتمہ اور 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانا ہے جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

سعودی عرب نے ان ممالک کو سراہا جنھوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا یا تسلیم کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ مملکت نے باقی دنیا سے بھی یہی "تاریخی قدم" اٹھانے کی اپیل کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے، خطے میں پائے دار اور جامع امن قائم کرنے اور ایک نئی حقیقت پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس میں سب کو امن، استحکام اور خوش حالی حاصل ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں