اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی گروپ کی طرف سے لانچ کیے گئے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے بتایا کہ فوج نے یمن سے داغے گئے ایک ڈرون کو روک لیا۔ ڈرون کی وجہ سے کوئی الارم فعال نہیں ہوا تھا۔
پیر کے روز یمن میں حوثی گروپ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل میں ’’حساس‘‘ اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کیا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ہائیپرسونک بیلسٹک میزائل کے ساتھ ملٹی وار ہیڈ فلسطین 2 قسم کے ایک کوالیٹیٹیو فوجی آپریشن کیا گیا جس نے یافا کے علاقے میں کئی حساس اہداف کو نشانہ بنایا۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح کہا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
یاد رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے باقاعدگی سے اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ ان میں سے اکثر کو روک لیا جاتا ہے۔ اسرائیل نے یمن بھر میں حوثیوں کے ٹھکانوں، بنیادی ڈھانچے اور رہنماؤں کو نشانہ بنا کر جواب دیا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں افراد مارے گئے ہیں۔ حوثی گروپ نے غزہ کے محاصرے اور وہاں کی خونریز جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کی طرف ڈرون اور راکٹ داغنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
-
ہالینڈ کا کارگو بحری جہاز یمنی ساحل کے نزدیک حملے کا شکار
برطانیہ کی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ ہالینڈ کے ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ایل پی جی ٹینکر کا پاکستانی عملہ یمن سے رہا
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز میں آگ لگنے کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ کو میزائل فراہم کرنا ناممکن نہیں:ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ
لبنان میں اس وقت یہ کوششیں تیز ہیں کہ اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں ہو اور امریکی ...
مشرق وسطی