شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے پیر کی صبح شمالی القنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع حرش جباثا الخشب کے مقام پر کسانوں پر دھوئیں کے بم پھینکے۔
نئی خلاف ورزی
حکام نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مقامی باشندوں کو ان کی زمینیں چھوڑنے پر بھی مجبور کیا اور ایک کسان کا زرعی ٹریکٹر بھی قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ خلاف ورزی گذشتہ دنوں میں شامی سرزمین پر ہونے والے متعدد حملوں اور دراندازیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ان میں سے کچھ واقعات درج ذیل ہیں۔
رواں سال 28 ستمبر کو اسرائیلی افواج جنوبی القنیطرہ کے دیہی علاقے میں داخل ہوئی تھیں اور مقامی آبادی کے گھروں کی تلاشی لینے کے بعد واپس چلی گئیں۔
18 ستمبر کو بھی اسرائیلی فوج نے القنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں کودنہ کے آس پاس دراندازی کی اور اس کے بعد تل الأحمر الشرقی میں کھدائی اور مٹی کی رکاوٹیں کھڑی کیں۔
اس کے علاوہ17 ستمبر کو اسرائیلی فوج نے القنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں خان أرنبہ، خباثا الخشب اور اوفانیا سمیت کئی علاقوں میں دراندازی اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
-
شام میں بشارالاسد کے بعد پہلا پارلیمان آج منتخب ہوگا
چھ ہزار سے زائد انتخابی یونٹ مجموعی طور پر 1570 امید واروں کوووٹ دیں گے، انیس ...
مشرق وسطی -
فلسطینیوں اور فلوٹیلا کاررواں میں شامل افراد کے حق میں ترکیہ میں بھی لاکھوں مظاہرین سڑکوں
ترکیہ میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں اور انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے فلوٹیلا کے ...
بين الاقوامى -
"اسد کی باقیات" سے پاک شام کی پہلی پارلیمنٹ؛ خواتین کی حوصلہ شکن نمائندگی
شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا پارلیمان منتخب کرنے کا عمل گزشتہ ...
بين الاقوامى