گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں میں سے 6 کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کے مطابق 45 مختلف جہازوں اور کشتیوں پر مشتمل اس امدادی قافلے کے ارکان کی اکثریت کو اگرچہ اسرائیلی حکومت نے رہا کر دیا ہے جنہیں کھلے پانیوں میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا تھا کہ وہ غزہ کی طرف امدادی سامان لے کر نہ بڑھیں اور اسرائیلی ناکہ بندی کو نہ توڑ سکیں۔ تاہم اب بھی 6 کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے اور انہیں رہا نہیں کیا گیا۔
واضح رہے 45 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکن قحط زدہ اور زیر محاصرہ غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک اور امدادی سامان لے کر علامتی طور پر غزہ جانا چاہتے تھے کہ انہیں غزہ سے باہر ہی کھلے سمندر میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی تعداد تقریباً 500 تھی۔
-
اسرائیل خطے میں امن اور تعلقات کے دائرے کو وسعت دینا چاہتا ہے: گدعون ساعر
ڈونلڈ ٹرمپ ایک عظیم رہ نما ہیں اور اسرائیلی قوم ان کی احسان مند ہے:اسرائیلی وزیر ...
مشرق وسطی -
مروان البرغوثی قیدیوں کے تبادلے کی فوری فہرست میں شامل نہیں : اسرائیل
اسرائیلی رہاست نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے سلسلے میں جن قیدیوں کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج رفح راہداری سے انخلا اگلے 72 گھنٹوں میں شروع کرے گی
'العربیہ' کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس سے ہونے والی جنگ بندی کے کے بعد اسرائیلی ...
مشرق وسطی