کوسوو کی صدر فیوسا عثمانی نے العربیہ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ان کا ملک امن و استحکام کے راستے پر گامزن رہنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "کوسوو دوبارہ کسی تصادم کا میدان نہیں بنے گا اور نہ ہی وہ ماضی کی جنگوں کے مناظر دہرائے گا جن کا ہمارے عوام نے سامنا کیا تھا"۔ ان کا کہنا تھا ہم نے آج اُمید اور ترقی کا راستہ چنا ہے اور اپنے مستقبل کا دفاع اسی وقار سے کر رہے ہیں جس طرح ماضی میں اپنی آزادی کا کیا تھا"۔
ریاض میں منعقدہ مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس میں اپنی شرکت کے حوالے سے صدر عثمانی نے کہا کہ "یہ ایک اہم موقع ہے جس سے اقتصادی تعاون کو مضبوط اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی"۔ ان کا کہنا تھا کہ کوسوو کی اقتصادی حکمتِ عملی اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے اور ملک ایک متنوع معیشت کی تشکیل کے لیے سرگرم ہے جو جدت اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر مبنی ہو۔
صدر فیوسا عثمانی نے سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہم مملکت کے ہمارے عوام کے لیے مسلسل تعاون اور کوسوو کے استحکام کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کی دل سے قدر کرتے ہیں"۔
صربیا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ “صربیا نے اب تک اُن مظالم پر معافی نہیں مانگی جو اس نے کوسوو کے عوام کے خلاف کیے تھے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور انصاف و حقیقی مفاہمت پر مبنی مستقبل کے قیام کے خواہاں ہیں"۔
انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ "روس کوسوو کے بارے میں زیادہ مثبت مؤقف اپنائے گا، تاکہ بلقان خطے میں امن و استحکام کے امکانات بڑھ سکیں"۔
انٹرویو کے اختتام پر کوسوو کی صدر نے کہا کہ ان کا ملک عرب دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر ترقی اور امن کے فروغ میں ایک بنیادی شراکت دار ہے"۔
-
ریاض سیزن دنیا بھر کی رنگا رنگ ثقافتوں کا مرکز
ریاض سیزن کے بلیوارڈ ورلڈ میں چینی ثقافت سے متعلق زون زائرین کی توجہ کا خاص مرکز ...
مشرق وسطی -
ریاض ایئر کی اولین پرواز کی لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ
ریاض ایئر کی افتتاحی پرواز اتوار کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتری جس سے ایئرلائن ...
مشرق وسطی -
ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے اتحاد کا اعلیٰ سطحی رابطہ اجلاس منعقد
اجلاس میں انسانی امداد کی ترسیل اور فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کے معاملات زیر بحث ...
مشرق وسطی