اسرائیلی ٹینکوں کی شام کے علاقے قنیطرہ میں دوبارہ دراندازی، خالی فوجی چوکی تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے دیہی حصے میں گھس کر کارروائی کی ہے۔

شامی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق منگل کے روز چار اسرائیلی ٹینک اور متعدد فوجی گاڑیاں قنیطرہ کے مضافات میں داخل ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے وہاں کئی درخت اکھاڑ دیے اور ایک خالی فوجی چوکی میں بنے عارضی کمروں کو تباہ کر دیا۔

چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج کی پانچ فوجی گاڑیاں قنیطرہ صوبے کی مشرقی صمدانیہ نامی بستی میں داخل ہوئی تھیں۔

جنوبی شام میں قنیطرہ سے (آرکائیو - اے ایف پی)
جنوبی شام میں قنیطرہ سے (آرکائیو - اے ایف پی)

گذشتہ برس 8 دسمبر کو سابق شامی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے شام کے اندر متعدد فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔

اس دوران اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام کے علاقوں میں بھی پیش قدمی کی اور 1974 ءکے جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم غیر فوجی علاقے کے اندر تک توسیع کر لی۔

دوسری جانب اسرائیل اور شام کے درمیان ماضی میں ہونے والے کئی مذاکراتی دور کشیدگی میں کمی کے کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں