سعودی عرب : ایک ہفتے میں قیام اور دیگر امور سے متعلق 21651 خلاف ورزیاں ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں 23 اکتوبر (2025) سے 29 اکتوبر (2025) کے دوران مختلف علاقوں سے قیام، کام اور سرحدی سیکورٹی سے متعلق قوانین اور ضوابط کی 21651 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ان میں 12745 خلاف ورزیاں اقامے، 4577 خلاف ورزیاں سرحدی سیکورٹی اور 4329 خلاف ورزیاں کام سے متعلق ہیں۔

اس عرصے میں سرحد پار کر کے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1689 افراد کو پکڑا گیا۔ ان میں 46% یمنی اور 53% ایتھوپیئن باشندے ہیں جب کہ بقیہ (01%) دیگر ممالک کے باشندے ہیں۔ اسی طرح 59 افراد کو غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے مملکت سے باہر جانے کی کوشش میں حراست میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں اقامے، کام اور سرحدی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے اور منتقل کرنے میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس وقت مجموعی طور پر جن غیر ملکیوں کو قانون کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقدامات کا سامنا ہے ان کی تعداد 31826 ہے۔ ان میں 30151 مرد اور 1675 خواتین ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے 21980 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنوں کے حوالے کیا گیا، جبکہ 5010 افراد کو اپنے سفر کی بکنگ مکمل کرنے کے لیے بھیجا گیا۔ ان کے علاوہ 13279 خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت سے بے دخل کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے باور کرایا ہے کہ جو شخص بھی سعودی سرحدی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے مملکت میں داخلے کے لیے سہولت کار بنے گا، یا انھیں مملکت کے اندر منتقل کرے گا، یا انھیں پناہ دے گا، یا کسی بھی طرح کی مدد یا خدمات پیش کرے گا تو اسے 15 سال جیل اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا کا سامنا ہو گا۔

اس کے علاوہ ایسے شخص کے ذرائع نقل و حمل اور پناہ دینے کے لیے استعمال ہونے والی جگہ یا گھر بھی ضبط کر لی جائے گا۔ یہ ان بڑے جرائم میں سے ہے جن کی بنا پر گرفتاری لازم ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کی اطلاع ان نمبروں پر دیں۔ تین صوبوں مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے لیے نمبر (911) ہے اور مملکت کے بقیہ صوبوں کے لیے نمبر (999) اور (996) ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں