اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کو بدل دیا ہے بلکہ اپنی ساخت اور فوج میں بھی بنیادی تبدیلی کی ہے۔ انھوں نے کہا " "اب دشمن کو قابو میں رکھنے یا روکنے کی پالیسی کا کوئی تصور باقی نہیں رہا … ہم مستقل پیش قدمی اور کارروائی کے مرحلے میں ہیں۔"
نیتن یاہو نے پیر کے روز فوجی ریزرو کمانڈرز کی کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی افواج کو "قابلِ حیرت" قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا "با قاعدہ فوج اور اضافی فورس جنھیں ٹک ٹاک نسل کہا جاتا تھا، انھوں نے ثابت کر دیا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے۔"
انھوں نے اعلان کیا کہ لازمی عسکری خدمت کی مدت میں توسیع کی جائے گی اور اضافی فورس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مطابق "اضافی نظام ہماری دفاعی ساخت کا بنیادی ستون ہے، کیونکہ اسرائیل کو ایک بڑی اور طاقت ور فوج کی ضرورت ہے۔"
اس سے قبل نیتن یاہو نے اتوار کو یمن میں حوثیوں اور لبنان میں حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی خطرے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ "حوثی گروہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے، ہم اسے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔"
اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں دوبارہ طاقت جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے وہ برداشت نہیں کریں گے۔ غزہ کے حوالے سے انھوں نے وعدہ کیا کہ "خان یونس اور رفح میں حماس کی باقی چند جیبوں کو ختم کر دیا جائے گا۔"
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا کہ حزب اللہ "آگ سے کھیل رہی ہے"۔ انھوں نے الزام لگایا کہ لبنانی حکومت اس کے ہتھیار واپس لینے میں "تاخیر" کر رہی ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لبنان میں بین الاقوامی سطح پر یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اسرائیل جنوبی لبنان پر بڑا حملہ یا بیروت پر فضائی ضربیں لگا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال (2024) سے متعدد اسرائیلی حکام اس بات پر فخر کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ اسرائیل نے "مشرقِ وسطیٰ کو بدل دیا" اور "نام نہاد ایرانی محور" کو توڑ دیا۔ ان کے مطابق حزب اللہ کو لبنان میں اور حماس کو غزہ میں شکست دی گئی ... اور ایران کے اندر عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
-
گمشدگی کے بعد اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر یفات تومر مل گئیں
اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ گھنٹوں کی گہری تلاش کے بعد اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
مزید تین قیدیوں کی لاشیں مل گئی ہیں : اسرائیلی ریاست
اسرائیل نے اتوار کے روز کہا ہے کہ تین مزید ہلاک شدہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات وصول ...
مشرق وسطی -
شمالی اسرائیل میں فوج چوکس ... خفیہ اداروں نے حزب اللہ کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آثار ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں۔ جنوبی ...
مشرق وسطی