شام کی وزارت دفاع نے العربیہ کو تصدیق کی کہ اس نے المزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے دو راکٹ کے لانچ کے مقامات کا تعین کر لیا ہے، جس کے لیے راکٹ کے گرنے کے زاویوں کا بغور مطالعہ کیا گیا۔
وزارت دفاع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ کچھ رپورٹس جو اس حملے کو فوجی کیمپ میں خرابی سے جوڑ رہی تھیں، درست نہیں ہیں اور کہا کہ نشانہ بنائی گئی جگہ میں فوجی کی چوکی موجود نہیں۔
اس سے قبل شامی خبر رساں ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ دمشق کے المزہ علاقے پر یہ حملہ کاتیوشا راکٹ سے کیا گیا، جو متحرک پلیٹ فارم سے داغا گیا تھا۔ حملے کے پیچھے کون ہے ابھی تک نامعلوم ہے۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق حملے میں ایک عورت زخمی ہوئی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر دی ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
هجوم صاروخي يستهدف حي المزة غرب دمشق .. ووزارة الدفاع السورية تعثر على أجهزة عسكرية بدائية الصنع استخدمت خلال الهجوم#العربية pic.twitter.com/9Z130jLUOg
— العربية (@AlArabiya) November 14, 2025
شامی حکام نے راکٹ کے لانچ کے مقام اور استعمال شدہ آلات کا بھی پتہ لگا لیا ہے۔
شام کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے جمعہ کی شام دمشق کے مغربی علاقے المزہ میں دو راکٹ داغے جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزارت دفاع و داخلہ کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ نے شامی خبر رساں ایجنسی (سانا) کو بتایاکہ "دارالحکومت دمشق پر ایک بزدلانہ حملہ ہوا، جس میں شہر کے اطراف سے متحرک پلیٹ فارم کے ذریعے دو کاتیوشا راکٹ داغے گئے، جو المزہ اور اس کے آس پاس رہائشی علاقوں میں گرے، جس سے کچھ شہری زخمی ہوئے اور جانی و مالی نقصان پہنچا۔"
ادارہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے مزید کہاکہ "وزارت دفاع، وزارت داخلہ کے تعاون سے اس سفاکانہ حملے کی تفصیلات کی تحقیقات کر رہی ہے اور شواہد اکٹھے کر کے راکٹ کے راستے اور لانچ کے ذرائع کی نشاندہی کر رہی ہے"۔
شامی فوجی ذریعے نے سانا کو بتایا کہ "دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں پر حملے متحرک پلیٹ فارم سے داغے گئے راکٹوں کے ذریعے ہوئے اور اب بھی حملے کے پیچھے موجود افراد اور استعمال شدہ آلات نامعلوم ہیں"۔
وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا کہ المزہ پر راکٹ حملے میں استعمال ہونے والے ابتدائی فوجی آلات بھی مل گئے ہیں۔
-
شیبانی کی 14 سال بعد پہلی بار لندن میں شامی سفارت خانے پر پرچم بلند کرنے کی ویڈیو وائرل
اس سے قبل شام اور برطانیہ کے تعلقات منقطع تھے
مشرق وسطی -
شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار: امریکی مرکزی کمان
امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی افواج نے شام میں داعش کے ...
مشرق وسطی -
’آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟‘شامی صدر کےمزاحیہ سوال پرٹرمپ کااحمد شرح کوبیش قیمت پرفیوم کاتحفہ
شامی صدر احمد الشرع کی گذشتہ پیر کو امریکہ آمد اور وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ عالمی ...
مشرق وسطی