سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ پہنچ گئے۔ وہاں وہ G-20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کریں گے۔
سعودی وفد میں وزیرِ مالیات محمد الجدعان اور نائب وزیرِ مالیات عبد المحسن الخلف بھی شامل ہیں۔
اس اجلاس میں دنیا کو درپیش اہم اقتصادی اور ترقیاتی چیلنجوں پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں G-20 ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی بات ہو گی تاکہ عالمی نوعیت کے مسائل مثلا جیوپولیٹیکل تنازعات، اقتصادی ترقی، قرضوں میں سہولت اور ماحولیاتی تبدیلی ... کا سامنا مشترکہ حکمتِ عملی کے ساتھ کیا جا سکے۔
مزید یہ کہ عالمی تعاون بڑھا کر جامع اور پائے دار حل تک پہنچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جائے گا۔