اقوام متحدہ کے بچوں کے امور سے متعلق ادارے یونیسیف نے بدھ کے روز لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں اور بارہا لبنان میں کی جانے والی اسرائیلی بمباری کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کا ایک سال مکمل ہونے کے باوجود لبنان میں بچے سنگین خطرات کی زد میں ہیں۔
یونیسیف کے لبنان کے لیے ذمہ دار نے حالیہ دنوں میں بچوں پر بھی ہونے والی حالیہ بمباری کے بارے میں اپنے بیان میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ان افسوسناک واقعات کے دوران 13 بچے ہلاک اور 146 زخمی ہو گئے ہیں۔
خیال رہے یہ اعداد و شمار لبنانی وزارت صحت کے بھی تصدیق شدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا پورے لبنان میں بچے اب بھی تشدد اور خوف کا شکار ہیں۔ حتیٰ کہ بچوں کے لیے یہ خطرات جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔ ہم اس کی توقع نہیں کرتے تھے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ کیونکہ ہر بچے کا تحفظ کیا جانا اس کا حق ہے۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان پچھلے سال 27 نومبر کو جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا۔ لیکن اسرائیل نے اس عرصے کے دوران بھی لبنان کے مختلف علاقوں پر آزادانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی طرح اسرائیل نے پانچ مختلف لبنانی پوزیشنوں پر اپنا قبضہ بھی ابھی تک ختم نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے بھی خود کو ہتھیاروں سے دستبردار کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ان حالات میں یونیسیف کے لبنان کے لیے ذمہ دار نے قرار دیا ہے کہ لبنان کے بچے آج بھی تحفظ سے بہت دور ہیں۔
-
ٹرمپ کا مصر ، لبنان اور اردن میں الاخوان کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شب ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت ...
بين الاقوامى -
لبنان میں سعودی عرب کے تعاون سے منشیات اسمگلنگ کی ناکام کوشش
سعودی عرب اور لبنانی سکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون نے لبنان میں بڑی مقدار میں ...
مشرق وسطی -
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل شام اور لبنان کا دورہ کرے گی
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اگلے ہفتے شام اور لبنان کا دورہ کرے گی، سلووینیا کے ...
مشرق وسطی