عراق : ڈرون حملے کے بعد ایک گیس فیلڈ میں آپریشنز معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق میں ہونے والے ڈرون حملے کے بعد عراقی کردستان کے سب سے بڑے گیس فیلڈ میں سے ایک میں آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات فیلڈ انجینیئرز نے بدھ کے روز بتائی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خود مور گیس فیلڈ میں آپریشن معطل کیا گیا ہے۔

عراقی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت بجلی کے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد کردستان کے علاقے میں قائم بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے نے فیلڈ سٹوریج ٹینک کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں فیلڈ سٹوریج ٹینک میں آگ لگ گئی اور عملے کے کارکن زخمی ہوئے۔

مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو فیلڈ شیلٹر کارکن نے بتایا ڈرون نے ایک گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ۔ جہاں آخری اطلاع تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

کرد براڈکاسٹر روڈا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی وزارت قدرتی وسائل و بجلی اور متحدہ عرب امارات کی ڈانا گیس فیلڈ کی ٹیم تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کس گروہ نے کیا اور کہاں سے کیا اور نہ ہی اس حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں