اسرائیلی حکومتی رابطہ یونٹ برائے فلسطینی اراضی کوگات نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ آئندہ چند روز میں صرف غزہ کے شہریوں کے مصر روانہ ہونے کے لیے کھولی جائے گی۔ یہ اقدام غزہ میں نافذ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔
کوگات نے "ایکس"پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے اور سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق رفح کراسنگ آئندہ دنوں میں خصوصی طور پر غزہ کے شہریوں کے مصر جانے کے لیے کھولی جائے گی۔ یہ عمل قاہرہ اور یورپی یونین کے مشن کے تعاون سے مکمل ہوگا جو کراسنگ کی نگرانی میں شریک ہے۔
کوگات فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومتی رابطہ یونٹ ہے جو غزہ کے لیے امداد کی ترسیل کی ذمہ دار فوجی اتھارٹی سمجھی جاتی ہے۔
بدھ ہی کو غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع الزيتون میں اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا۔
فلسطینی خبر ایجنسی صفا کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے اور ٹینکوں سے شدید فائرنگ کی۔
ایجنسی نے بتایا کہ خان یونس کے مشرقی حصوں میں بھی اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی اور ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سے فائرنگ کی گئی۔ اس کے ساتھ التفاح میں زرد لائن کے اندر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران رہائشی عمارتیں بھی اڑا دی گئیں۔
منگل کو مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے سات فلسطینی جان سے گئے۔
ایک اور پیش رفت میں اسرائیل نے بدھ کو کہا کہ غزہ سے موصول ہونے والی باقیات اور ہڈیوں کے ڈھانچے باقی ماندہ یرغمالیوں میں سے کسی کے نہیں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کے مطابق فرانزک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ منگل کو حماس کی جانب سے واپس کیے گئے جسمانی باقیات دونوں آخری یرغمالیوں میں سے کسی سے تعلق نہیں رکھتے۔
دس اکتوبر کو نافذ جنگ بندی معاہدے کے مطابق حماس نے تمام 48 یرغمالیوں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا جن میں سے 20 زندہ تھے۔ اب بھی غزہ میں 28 میں سے دو یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔
-
اسرائیل کی غزہ کے مشرق میں گھروں کی تباہی جاری، خان یونس اور رفح پر شدید گولہ باری
غزہ میں گذشتہ دس اکتوبر سنہ سے نافذ فائر بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز نے آج پیر ...
مشرق وسطی -
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں آگ برس رہی ... رفح اور خان یونس میں اسرائیل کے نئے حملے
فائر بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 356 فلسطینی جاں بحق اور 908 زخمی ہو چکے ...
بين الاقوامى -
غزہ کے باشندوں کے مصر جانے کے لیے رفح کراسنگ چند دنوں میں کھولی جائے گی : اسرائیل
غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی جاں بحق ...
بين الاقوامى