خلیجی تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک کی قسمت مشترک ہے اور قطر کا تحفظ خلیجی سلامتی کا "جزو لا ینفک" ہے۔ ان کے مطابق اگر کسی ایک خلیجی ملک کو خطرہ لاحق ہو تو وہ پورے اتحاد کے لیے براہِ راست خطرہ سمجھا جائے گا۔
بحرین میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل کی سپریم کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو اہم واقعات نے ثابت کیا ہے کہ خلیجی ممالک کو صرف جغرافیائی قربت ہی نہیں جوڑتی، بلکہ ان کا فیصلہ، گھر اور دفاع بھی ایک ہے۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے خلاف "اسرائیلی جارحیت" کی شکل میں جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر نا قابلِ قبول حملہ اور اس کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب البدیوی نے واضح کیا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ خلیجی ممالک کے لیے اصولی اور ثابت قدم موقف رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل اس مسئلے کو مرکزی حیثیت دیتی ہے اور اس بات پر قائم ہے کہ فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم ہونا چاہیے اور 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ انہوں نے باور کرایا کہ خلیجی ممالک کے اصولی موقف میں تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی۔
-
مشترکہ کام پر غور ... خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس آج بحرین میں
کونسل کا 46 واں سربراہ اجلاس خطے میں جاری کشیدگی کے بیچ منعقد ہو رہا ہے
مشرق وسطی -
فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورسز اور بحرینی نیشنل گارڈ کے سربراہاں کی الگ الگ ملاقاتیں
فریقین کافوجی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر ...
بين الاقوامى -
کسی بھی خلیجی ملک کی خود مختاری کو ضرر ہمارے اجتماعی امن کے لیے خطرہ ہے : بحرین اجلاس
اجلاس کے اعلان میں مشترکہ خلیجی منڈی کے تقاضوں کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ...
مشرق وسطی