آزدی کی سالگرہ ... شامی صدر نے دمشق میں فوجی پریڈ دیکھی
پریڈ کے دوران دار الحکومت کے آسمان میں ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی : "سانا" نیوز ایجنسی
شام میں آج پیر کے روز صدر احمد الشرع اور متعدد وزراء نے دار الحکومت دمشق میں شام کو آزاد کرائے جانے کی پہلی سال گرہ کے موقع پر منعقد فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ کے مطابق پریڈ کا انعقاد وزارتِ دفاع کی جانب سے کیا گیا اور اس دوران آسمان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے رہے۔
سانا نے بتایا کہ شامی شہری بڑی تعداد میں امویین اسکوائر پہنچے جہاں آزادی کی سال گرہ کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔ اس موقع پر اطراف میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر احمد الشرع نے دمشق کی مسجد اموی میں نمازِ فجر ادا کی۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’ہماری راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی رہ سکتی، نہ کوئی قوت ہمیں روک سکتی ہے۔ ہم تمام چیلنجوں کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک، ہم شام کو دوبارہ ایک مضبوط ملک بنائیں گے۔ تعمیر نو کا ایسا عمل شروع کریں گے جو شام کے ماضی اور حال کے شایانِ شان ہو۔ ہم شام کو دوبارہ اٹھائیں گے۔‘‘
الطيران المروحي يشارك المواطنين أفراحهم في سماء دمشق احتفالاً بالذكرى الأولى للتحرير والنصر#لنكمل_الحكاية #الإخبارية_السورية pic.twitter.com/6XbU0kZ8ld
— الإخبارية السورية (@AlekhbariahSY) December 8, 2025
ایجنسی کے مطابق، صدر الشرع نے مسجد اموی کے صحن میں غلافِ کعبہ کا ایک ٹکڑا بھی رکھا جو انھیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملا۔
اسی دوران شام کے زیادہ تر صوبوں کی مساجد کے میناروں سے تکبیریں بلند ہوئیں، جن کے ذریعے ’’یومِ التحریر‘‘ (آزادی کا دن) کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ یہ دن اس مناسبت سے منایا جا رہا ہے کہ ایک سال قبل اسی روز بشار الاسد کا نظام حکومت ختم ہوا تھا۔
پورے ملک میں پہلے یومِ آزادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ مختلف علاقوں میں بڑے عوامی اجتماعات، جلوس اور سرکاری تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے، جبکہ تمام بڑے شہروں میں مرکزی چوراہوں اور کھلے مقامات میں عوامی شرکت کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
-
شام میں بشار الاسد کے سقوط کا ایک سال پورا ہونے پر جشن کا سماں
کئی برس کی جنگ کے بعد ملک بحالی کی جدوجہد میں مصروف
مشرق وسطی -
شامی صدر نے سعودی ولی عہد کا تحفہ مسجد اموی میں نمائش کے لیے رکھ دیا
شام کے صدر احمد الشرع نے پیر کو سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے تحفے کو عوام کے ...
مشرق وسطی -
سابق حکومت کے سقوط کے بعد لیرہ کی قدر میں 30% اضافہ ہوا : گورنر شامی مرکزی بینک
شام کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالقادر الحصریہ کے مطابق ملک کی معاشی حکمتِ عملی کا ...
مشرق وسطی