چین کے اعلیٰ سفارت کار اس ہفتے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بیجنگ نے جمعرات کو کہا ہے کہ چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی جمعہ کو شرقِ اوسط کا دورہ شروع کریں گے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن میں دو طرفہ مذاکرات کرنا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وانگ 12 سے 16 دسمبر تک وزرائے خارجہ سے مذاکرات کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، شرقِ اوسط کی صورتِ حال اور مشترکہ تشویش کے اہم مسائل پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

خطے میں دیرینہ امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرتے ہوئے بیجنگ نے حالیہ برسوں میں شرقِ اوسط سے تجارتی اور سفارتی تعلقات مضبوط کیے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا، "چین کو توقع ہے کہ اس دورے کے ذریعے وہ تینوں ممالک سے سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کر سکتا ہے۔"

بیجنگ نے شرقِ اوسط میں خود کو ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں اس نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2023 میں باہمی مفاہمت کے لیے سہولت فراہم کی۔ اور اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں اپنے حریف امریکہ کے مقابلے میں خود کو زیادہ غیر جانبدار فریق کے طور پر پیش کیا ہے۔

چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے سلسلے میں بھی شرقِ اوسط پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مذکورہ اقدام صدر شی جن پنگ کی قیادت میں گذشتہ عشرے کے دوران تیار کردہ ایک وسیع عالمی منصوبہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں