جنوبی عبوری کونسل کے کنٹرول کے بعد سعودی-اماراتی مشترکہ وفد کی عدن آمد

جنوبی یمن میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک سرکاری ذریعے نے جمعے کے روز رائٹرز کو بتایا کہ ایک مشترکہ سعودی-اماراتی فوجی وفد اُن اقدامات پر بات کرنے کے لیے عدن پہنچا ہے جن کا مقصد جنوبی یمن میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ یہ پیش رفت جنوبی عبوری کونسل کی طرف سے جنوب میں وسیع کنٹرول کا دعویٰ کرنے کے چند دنوں بعد ہوئی ہے۔

جنوبی عبوری کونسل نے کہا کہ اس کے قبضے میں مشرقی صوبے حضرموت اور المَہرۃ شامل ہیں اور یہ گروپ جنوبی یمن کے تمام مشرقی صوبوں بشمول عدن میں موجود ہے جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا مرکز ہے۔

صدارتی دفتر کے ایک ذریعے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کو بتایا کہ عدن میں وفد کی طرف سے ہونے والی گفتگو میں حالیہ یکطرفہ کارروائیاں درست کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا جن میں مشرقی صوبوں کے باہر سے لائی گئی کسی بھی فوج کا انخلاء شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں