سعودی عرب کی تدمر کے قریب شامی اور امریکی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے شام کے شہر تدمر میں امریکی اور شامی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں انسداد دہشت گردی کے لیے جوائنٹ فیلڈ پٹرولنگ کے دوران شامی اور امریکی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پریس کو جاری بیان میں دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کو مسترد کرنے کے مملکت کے اصولی اور غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا۔ بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور شام اور امریکہ کی حکومتوں سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں