سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر ہونے والے حملے کے دوران ایک مسلح شخص پر قابو پانے والا شامی نژاد آسٹریلوی شہری احمد الاحمد عالمی ذرائع ابلاغ میں خبروں کی زینت بن گیا۔ احمد کی عمر 43 سال ہے اور ان کا تعلق شام کے شہر ادلب سے ہے۔ وہ اس وقت سڈنی کے "سینٹ جورج" اسپتال کے بستر پر زیر علاج ہیں جہاں انھیں زخمی حالت میں داخل کیا گیا تھا۔
نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت کے سربراہ کرس مینز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر احمد کی اسپتال میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "احمد ایک حقیقی ہیرو ہیں۔ گذشتہ رات ان کی بے مثال بہادری نے یقینی طور پر بے شمار جانیں بچائیں جب انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ایک دہشت گرد کو بے اثر کیا۔" مینز نے مزید کہا کہ وہ آج احمد سے ملاقات پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور پورے نیو ساؤتھ ویلز کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Ahmed is a real-life hero. Last night, his incredible bravery no doubt saved countless lives when he disarmed a terrorist at enormous personal risk.
— Chris Minns (@ChrisMinnsMP) December 15, 2025
It was an honour to spend time with him just now and to pass on the thanks of people across NSW. pic.twitter.com/3xNBW8vxvZ
احمد کے خالہ زاد بھائی مصطفیٰ نے ٹی وی پر بتایا کہ احمد کو ہتھیار چلانے کا تجربہ نہیں تھا، تاہم انہوں نے جرات مندی سے مسلح شخص پر حملہ کر کے کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔ مصطفیٰ نے کہا کہ احمد "100٪ ہیرو" ہیں۔ انھوں نے تمام آسٹریلوی عوام سے احمد کے لیے دعا کی درخواست کی۔
سوشل میڈیا پر احمد کی ایک وڈیو جنگ میں آگ کی طرح پھیل گئی، اس میں وہ بغیر ہتھیار کے مسلح شخص کی جانب دوڑتے دکھائی دے رہے ہیں اور کامیابی کے ساتھ اس کا ہتھیار چھین لیتے ہیں۔
احمد دو چھوٹی بچیوں کے باپ ہیں، اس حملے کے دوران ان کا کندھا اور بازو زخمی ہوئے۔ انھیں اسپتال منتقل کر کے وہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ آسٹریلیا، امریکہ اور دیگر ممالک کے عوام نے احمد کی بہادری کو سراہتے ہوئے آن لائن چندہ مہم شروع کی تاکہ اس نڈر اور دلیر انسان کی مالی معاونت کی جا سکے۔
-
سڈنی پر حملہ پہلے سے متوقع تھا، ہم نے آسٹریلیا کو کئی بار آگاہ کیا:اسرائیلی وزیر خارجہ
آسٹریلوی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار اور ایک دوسرے کو ہلاک کر دیا۔
بين الاقوامى -
سڈنی حملے میں نیک دل عرب ہیرو نے قاتل کو کیسے قابو کیا؟: ویڈیو وائرل
سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر گذشتہ روز ہونے والے "دہشت گردانہ" حملے میں ہلاک ہونے ...
مشرق وسطی -
سڈنی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب پر فائرنگ میں باپ بیٹا ملوث تھے: پولیس
آسٹریلوی پولیس نے کہا ہے کہ سڈنی میں ایک یہودی مذہبی تقریب کے دوران ساحل پر موجود ...
بين الاقوامى