نیتن یاہو اور امریکی ایلچی کے درمیان شام کے حوالے سے مفاہمت
یورپی عہدے دار کے مطابق شام کو ابھی تک بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے
اسرائیلی چینل "i24" نے آج منگل کے روز دو ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی ایلچی ٹوم براک شام کے حوالے سے مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیلی چینل کے مطابق اسرائیل اور امریکہ اس مفاہمت تک پہنچے ہیں جو شام کے اندر خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کی اسرائیلی خواہش کو جاری رکھنے سے متعلق ہے اور ساتھ ہی سکیورٹی معاہدے پر شام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے حوالے سے بھی ہے۔
اسی دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نمائندہ کایا کالاس نے کہا کہ یورپی بلاک کے وزراء نے شام کی صورت حال اور سکیورٹی و تجارت کے شعبوں میں اصلاحات لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یورپی عہدے دار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کو اب بھی بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
کالاس نے مزید کہا "میں یاد دلانا چاہوں گی کہ یورپی یونین پہلا فریق تھا جس نے ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے پابندیاں ہٹائی تھیں، تاہم صرف پابندیاں ہٹانے سے اقتصادی خوش حالی نہیں آتی۔ سرمایہ کاروں کو قانونی نظام پر اعتماد کی ضرورت ہے اور انھیں اس بات کی یقین دہانی چاہیے کہ صورت حال مستحکم ہے اور بے قابو نہیں ہو گی۔ اس تناظر میں ہم حالات کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور شام کے درمیان پابندیوں کے نظام کو بھی ہم آہنگ کر رہے ہیں۔"
-
نیتن یاہو کی بیت المقدس میں براک سے ملاقات ... شام اور غزہ کے موضوعات زیر بحث
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے اعلان کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز بیت ...
مشرق وسطی -
لاس اینجلس میں سال نو کی شام دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام، چار ملزم گرفتار
ملزموں کا امریکی حکومت مخالف گروپ ’’ ٹرٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ ‘‘ سے تعلق ہے: ...
بين الاقوامى -
واشنگٹن نے تل ابیب سے شام میں فوجی سرگرمیاں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے: اسرائیلی ذرائع
ایک اسرائیلی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے شام میں اپنی فوجی ...
بين الاقوامى