صومالی لینڈ کو اسرائیل کی طرف سے تسلیم کیا جانا عرب و اسلامی ریاستوں نے مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عرب و اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے گروپ نے اسرائیل کے اس اعلان کو سختی سے مسترد کیا ہے جس کے ذریعے اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کیا تھا۔

وزرائے خارجہ نے اپنے ہفتہ کے روز جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہم اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جو 26 دسمبر کو اس کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ ہم خبردار کرتے ہیں کہ اسرائیل کے اس فیصلے اور اعلان کے بڑے سنگین نتائج سامنے آئیں گے جو افریقہ اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

نیز اسرائیلی اعلان کے بعد بین الاقوامی امن و سلامتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بات اردن کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا صومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جو ریاستوں کی خود مختاری اور ان کے استحکام و سالمیت کی ضمانت دیتے ہیں۔

وزراء نے صومالیہ کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے گہری حمایت اور کمٹمنٹ کا اظہار کیا اور کہا ہم اہسے ہر اقدام کو مسترد کرتے ہیں جو صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف ہو۔

صومالیہ کے ایک حصے کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا خطرناک مثال بنے گی اور اس سے براہ راست عالمی امن متاثر ہوگا۔

عرب و اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں اس امر کی بھی دوٹوک مخالفت کی گئی ہے کہ فلسطین سے بے گھر کیے جانے والے لوگوں کو صومالی لینڈ میں منتقل کیے جانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس سوچ کو ہر حوالے سے مسترد کیا گیا ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس جاری کردہ مشترکہ بیان میں مصر، الجزائر ، کوموراس، جبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا ، مالدیپ، نائیجیریا، عمان، پاکستان ، فلسطین، قطر، صومالیہ ، سوڈان ، ترکیہ اور یمن کے ساتھ ساتھ او آئی سی بھی شامل ہے۔ جبکہ سعودی عرب نے جمعہ کے روز ہی اس اسرائیلی اعلان کو مسترد کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں