قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے کے اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ العدید ایئربیس خالی کر دیں۔ یہ بات تین سفارتکاروں نے مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو بتائی ہے۔ اس سے پہلے پچھلے سال کے شروع میں قطر پر کیے گئے اسرائیلی حملے کے دوران بھی اس امریکی فوجی اڈے کے اہلکاروں کو کچھ عرصے کے لیے اڈہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم دوحہ میں امریکی سفارت کار نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نیز وزارت خارجہ قطر نے اس سلسلے میں 'روئٹرز' کی طرف سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔
خیال رہے العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں قائم امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ یہاں تقریبا 10000 امریکی فوجی موجود ہیں۔
سفارتکاروں میں سے ایک نے 'روئٹرز' کو بتایا یہ ہوزیشن بدلنے کے لیے کہا گیا ہے انخلاء کا حکم نہیں دیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا انہیں اس امر کا علم نہیں کہ پوزیشن کی تبدیلی کی کوئی خاص وجہ ہے۔
اس سے قبل ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے 'روئٹرز' کو بتایا تھا کہ ایران نے علاقے کے ملکوں سے کہا ہے کہ ایران پر امویکی حملے کی صورت میں ایران امریکی اہداف اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
-
ایران میں انٹرنیٹ کی ملک گیر بندش کو 132 گھنٹے سے زائد وقت گذر گیا: مانیٹر
حالات کے معمول پر آنے کے آثار نظر نہیں آتے
مشرق وسطی -
ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی: ٹرمپ کے لیے 50 اہداف کی فہرست تیار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اہم فوجی اہداف کی تفصیلی فہرست موصول ہوئی ہے، ...
مشرق وسطی -
ایران میں مسلسل کشیدگی، امریکہ کا قطر میں فضائی دفاعی آپریشنز سیل کھولنے کا اعلان
سیل کا مقصد خطے میں فضائی اور میزائل دفاع کے درمیان رابطہ کاری کرنا ہے
بين الاقوامى