یمن کے صوبے حضرموت کے گورنر سالم الخان باشی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے ایک تلخ باب کو سعودی عرب کی مدد سے بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار پیر کے روز کیا ہے۔
گورنر حضرموت نے ایدروس الزبیدی سے جڑے جنگجو گروپ کے حوالے سے کہا یہ گروپ ملکی اداروں کی لوٹ مار میں مصروف رہا۔
گورنر نے انکشاف کیا کہ یمنی حکام نے اس گروپ کی طرف سے اریان ایئر پورٹ پر چھپائے گئے ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ یہ شہریوں کے قتل عام کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات پر الزام لگایا کہ امارات سعودی قیادت میں کام کرنے والے اتحاد کا حصہ ہوتے ہوئے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا رہا۔ تاہم توقع ہے کہ اب ہماری معاونت کرے گا۔اگرچہ ہم عرب امارات کے پچھلے اقدامات سے بہت صدمے سے گزرے ہیں۔ کیونکہ الزبیدی کا مسلح گروپ امارات کی حمایت سے ہی آپریٹ کرتا رہا۔جس نے ملکی سلامتی کے خلاف اقدامات کیے۔