امریکہ کے خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف غزہ کے مسقبل کا فیصلوں کے لیے ہفتے کے روز اسرائیلی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشاورت میں رہے۔ وٹکوف کے ساتھ صدر ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر بھی اسرائیل پہنچے۔
اسرائیل میں ان کی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات طے ہے۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق دو امریکی شخصیات غزہ کے لیے امکانی فیصلوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جمعرات کے روز امریکہ نے ایک نئے غزہ کے لیے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ ان منصوبوں میں رہائشی ٹاورز کی تعمیر بھی شامل ہوگی۔
جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ زدہ غزہ کو نئی شناخت دینے کے لیے ڈیٹا سنٹرز اور ساحل کے ساتھ ریزارٹس بھی شامل ہیں۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ غزہ ریویرا کا پہلے ذکر کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو ایک معمول کے انداز میں جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے وٹکوف اور کشنر کے تازہ اسرائیلی دورے اور اس کے موضوعات کے بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم یہ طے ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل اگر غزہ میں دو برس تک اس قدر اندھی تباہی نہ کرتا تو غزہ کو امریکی منصوبے کے مطابق ایک نئی شناخت دینے کا امریکی صدر کا خواب پورا نہ ہوسکتا تھا۔
اسی خواب کو آگے بڑھانے کا ایک دوسرا اہم اعلان عبوری فلسطینی کمیٹی کے سربراہ علی شاث نے رفح راہداری کو اگلے چند دنوں میں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح راہداری کھلنے کے بعد اسرائیل غزہ کے فلسطینیوں کی غزہ سے انخلاء کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ نیز اسرائیل اس سلسلے میں رفح کے ساتھ فوجی پوسٹ بھی قائم رکھے گا تاکہ غزہ سے جانے والوں اور غزہ میں آنے والے ہر فلسطینی کو حتمی اجازت اسرائیل سے مل سکے۔
اسرائیل نے اس رفح راہداری کو اپنے مکمل قبضے میں مئی 2024 میں لیا تھا۔ اس دو سال تک جاری رہنے والی اسرائیل کی غزہ میں جنگ اور جنگ بندی معاہدے کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طور پر 71654 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
لگ بھگ پانچ سو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے دس اکتوبر 2025 کے بعد بمباری اور فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔ فلسطینیوں کی غزہ میں ہلاکتوں کے یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہیں۔
-
رفح راہداری کھول کر اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کے نکلنے کی حوصلہ افزائی کرے گا: ذرائع
اسرائیل چاہتا ہے کہ رفح راہداری کھلنے کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کے مزید داخل ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی
غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ...
مشرق وسطی -
امریکہ نے اٹلی سےغزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونےکی درخواست کی ہے:بلومبرگ
تجویز کے مطابق اٹلی اس فورس میں "بانی رکن" کے طور پر شامل ہو گا تاہم وہ زمینی ...
بين الاقوامى