قطری وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ ملک کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آلِ ثانی نے "خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے" کی غرض سے ایران میں ہفتے کے روز گفتگو کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی سے ملاقات میں انہوں نے ایسی تمام کوششوں کے لیے قطر کی حمایت کا اعادہ کیا جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی غرض سے کی جائیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آٰیا ہے جبکہ واشنگٹن نے ممکنہ حملے کے پیشِ نظر یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری بیڑہ ایرانی ساحلوں کے قریب بھیج دیا ہے۔