غزہ کے مشرق میں اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی

خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ شہر کے مشرقی حصے میں آج ہفتے کی صبح اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے شہر کے مشرق میں عمر المختار سٹریٹ کے اختتام پر شہریوں پر اندھا دھند براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہو گئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی قصبے بنی سہیلہ پر بھی فضائی حملہ کیا اور اسی دوران اسرائیلی بحریہ نے شہر کے سمندر میں شدید فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کی گاڑیوں نے پٹی کے شمالی علاقوں کے مشرقی حصوں کی جانب بھی بھاری فائرنگ کی۔

ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیل جنگ بندی کے اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر میں نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کےبعد اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 611 شہری جاں بحق اور تقریباً 1633 زخمی ہوچکے ہیں۔جبکہ ملبے سے 726 جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں