ارامکو نے الجافورہ کنڈنسیٹ کی پہلی کھیپیں امریکی اور بھارتی کمپنیوں کو فروخت کر دیں

اس ماہ کے آخر میں پہلی کھیپ برآمد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق چار تجارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی کمپنی ارامکو نے 100 ارب ڈالر مالیت کے الجافورہ گیس پلانٹ سے انتہائی ہلکے خام تیل (الٹرا لائٹ کروڈ) کی کئی کھیپیں بڑی امریکی کمپنیوں اور ایک بھارتی ریفائننگ کمپنی کو فروخت کی ہیں۔ ارامکو اس ماہ کے آخر میں پہلی کھیپ برآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

الجافورہ منصوبہ جس میں 2290 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب بیرل کنڈنسیٹ (گیس سے حاصل ہونے والا مائع تیل) کے ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ ارامکو کے گیس کی پیداوار بڑھانے، عالمی سطح پر قدرتی گیس کے شعبے میں کلیدی کھلاڑی بننے اور ہلکے خام تیل کی فراہمی میں اضافے کے عزائم کا مرکزی حصہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بڑی امریکی کمپنی شیفرون نے الجافورہ سے کنڈنسیٹ کی دو کھیپیں اس ماہ کے آخر اور مارچ میں لوڈنگ کے لیے خریدی ہیں، جبکہ ایکسن موبیل اور انڈین آئل کارپوریشن نے اگلے ماہ لوڈنگ کے لیے کھیپیں خریدی ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ کھیپیں دبئی کی اوسط قیمتوں سے 2 سے 3 ڈالر فی بیرل زائد قیمت (پریمیم) پر 'فری آن بورڈ' (FOB) بنیادوں پر فروخت کی گئی ہیں۔

دو ذرائع کا کہنا ہے کہ شیفرون کی خریدی گئی پہلی کھیپ غالباً جنوبی کوریا کے مشترکہ منصوبے 'جی ایس کالٹیکس' ریفائنری کو جائے گی، جبکہ دوسری کھیپ تھائی لینڈ کی 'اسٹار پیٹرولیم ریفائننگ' کو بھیجی جا سکتی ہے۔ ارامکو، ایکسن، انڈین آئل کارپوریشن اور اسٹار پیٹرولیم ریفائننگ نے ابھی تک اس پر تبصرہ کرنے ک کا جواب نہیں دیا، جبکہ جی ایس کالٹیکس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور شیفرون نے بات کرنے سے گریز کیا۔

الجافورہ امریکہ سے باہر شیل گیس کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اور توقع ہے کہ 2030 تک اس کی مستقل پیداوار 2 ارب کیوبک فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ اس سے قبل ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ارامکو سعودی عرب کے مشرق میں واقع ینبع بندرگاہ سے ماہانہ الجافورہ کنڈنسیٹ کی 4 سے 6 کھیپیں برآمد کر سکتی ہے، جن میں سے ہر کھیپ 5 لاکھ بیرل پر مشتمل ہوگی۔

الجافورہ ارامکو کمپنی کی پہلی غیر روایتی فیلڈ ہے، جسے ہائیڈرولک فریکچرنگ یا 'فریکنگ' ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او امین ناصر اسے کمپنی کے "تاج کا ہیرا" قرار دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں