سعودی عرب : بنگلہ دیش میں سفیر کی نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان سے سب سے پہلے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مملکت سعودی عرب کے بنگلہ دیش میں تعینات سفیر نے اتوار کے روز نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان سے ملاقات کی ہے۔ وہ کسی بھی ملک کے پہلے سفیر ہیں جنہوں نے نومنتخب وزیر اعظم سے ملاقات کا اعزاز پایا ہے۔

طارق رحمان بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری اکثریت سے انتخابی جیت کے بعد وزیر اعظم بنے ہیں۔ ان کی جماعت نے 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 300 نشستوں میں سے 209 حاصل کی ہیں ۔ جبکہ دوسری بڑی جماعت ، جماعت اسلامی بنگلہ دیش رہی جس نے لگ بھگ 70 نشستیں حاصل کیں۔

طارق رحمان سابق وزیر اعظم مرحومہ خالدہ رحمان اور سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کے صاحبزادے ہیں۔ جنہوں نے پچھلے ہفتے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

سعودی حکومت نے ان کے حلف کے روز ہی انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا اور سعودی سفیر عبداللہ بن ابییہ نے ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے نئے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

سعودی سفیر وزیر اعظم طارق رحمان سے ملنے والے پہلے غیر ملکی سفیر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ملاقات کی ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری نے میڈیا کو بتائی۔

اس موقع پر سفیر نے وزیر اعظم بنگلہ دیش کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مبارکباد کا پیغام دیا اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم و عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 35 لاکھ بنگلہ دیشی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔

نئے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار خلیل الرحمان کو بنگلہ دیش کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے قبل عبوری حکومت میں سلامتی کے مشیر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے سعودی سفیر کی ملاقات پر مملکت سعودی عرب کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب ان ملکوں میں شامل ہے جہاں بنگلہ دیشی شہری سب سے زیادہ روزگار کے لیے گئے ہوئے ہیں اور وہاں سے ہر سال 5 ارب ڈالر کے ترسیلات زر اپنے ملک میں واپس بھیجتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں