خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے قومی دن کے موقع پر امیرِ ریاست کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے نام تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں امیرِ کویت کے لیے نیک خواہشات اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے برادر ملک کویت کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان موجود مثالی برادرانہ تعلقات کو سراہا، جنہیں تمام شعبوں میں مزید مستحکم اور فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔
اسی طرح ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ولی عہد نے اپنے پیغام میں امیرِ کویت کے لیے دلی مبارکباد اور بہترین صحت کی تمناؤں کے ساتھ کویت کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی دعا کی۔
کویتی عوام کل بروز جمعرات چھبیس فروری کو اپنا 65واں قومی دن اور 35واں یومِ آزادی منائیں گے۔ ریاض اور کویت کے تعلقات ایک خاص ثقافتی اور سیاسی نوعیت کے حامل ہیں، جہاں دونوں ممالک علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ان مشترکہ اہداف کو سرکاری پیغامات، ٹیلیفونک رابطوں اور باہمی دوروں کے ذریعے مزید تقویت دی جاتی ہے۔
سعودی عرب اور کویت کے تعلقات اپنی تاریخی گہرائی کی وجہ سے بھی ممتاز ہیں۔ یہ تعلقات سنہ 1891ء سے قائم ہیں جب امام عبدالرحمن الفیصل آل سعود اور ان کے فرزند شاہ عبدالعزیز آل سعود نے کویت میں قیام کیا تھا۔ سنہ 1902ء میں شاہ عبدالعزیز کی جانب سے ریاض کی بحالی سے قبل کے یہ تعلقات محض دو پڑوسی ممالک کے بین الاقوامی روابط تک محدود نہیں، بلکہ یہ بھائی چارے، قریبی رشتہ داریوں اور مشترکہ مستقبل کے اس تصور پر مبنی ہیں جو دونوں برادر ممالک اور مجموعی طور پر خلیجی خطے کو درپیش تمام معاملات میں یکجا رکھتا ہے۔
-
سعودی عرب: کھجور کے باغوں میں چھپا تاریخی شاہکار ‘قصر الفاخريہ‘عام وخاص کی توجہ کا مرکز
الاحساء میں منفرد طرز تعمیر اور دلکش خصوصیات کا حامل تاریخی ورثہ
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا یمن کے چھ صوبوں میں تعلیم کے فروغ کا غیرمعمولی منصوبہ
منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت دیہی علاقوں میں طالبات کی حوصلہ افزائی
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے روایتی پکوان ماہِ رمضان کے دسترخوان کی اصل شان
سعودی عرب میں رمضان کا دسترخوان ایسا ثقافتی تنوع پیش کرتا ہے، جو ملک کی وسعت اور ...
مشرق وسطی