پہلے ایران ... پھر کیوبا کی باری : ٹرمپ

وینزویلا طویل عرصے سے کیوبا کی مالی امداد کر رہا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شام صدارتی طیارے پر اپنے ہمراہ موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "ہم کیوبا سے بات چیت کر رہے ہیں، لیکن ہم اس سے پہلے ایران سے نمٹیں گے"۔

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کانیل نے گذشتہ جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی فلوریڈا میں ان کے حامی دہائیوں کی دشمنی کے بعد تبدیلی دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ٹرمپ کا اشارہ ریاست کے جنوبی حصے میں مقیم کیوبن کمیونٹی کی طرف تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنوری سے اس جزیرے (کیوبا) کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جب امریکہ نے وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کا تختہ الٹ دیا تھا اور انہیں منشیات کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ منتقل کر دیا تھا۔ وینزویلا طویل عرصے سے کیوبا کی مالی معاونت کر رہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا "میرا خیال ہے کہ ہم بہت جلد کوئی معاہدہ کر لیں گے یا پھر وہ کریں گے جو ہمیں کرنا چاہیے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں