روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران میں جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کے پھیلاؤ اور طوالت کے باعث بڑھتی چلی جانے والی تباہی کو دنیا کے لیے آنے والے دنوں میں ایک بڑے مسئلے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی اس جنگ کے اثرات دنیا کے لیے حالیہ برسوں میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا 19 کی طرح انتہائی گہرے اور سنگین ہو سکتے ہیں۔
پیوٹن نے کہا اس پھیلنے کے خدشات کے ساتھ جاری جنگ کے بین الاقوامی سطح پر لاجسٹکس اور نقل و حمل پر نمایاں اثرات ہوں گے اور بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ نقل و حمل کے علاوہ پیداوار اور اشیاء کی فراہمی کے امور میں غیر معمولی دقتیں ہوں گی نیز ہائیڈرو کاربن کے حوالے سے بھی دباؤ بڑھے گا۔ کھاد بنانے والی کمپنیاں متاثر ہوں گی، کھادوں کی ترسیل اور قیمتیں متاثر ہوں گی اور اجناس کی پیداوار پر منفی اثرات آئیں گے۔
انہوں نے ماسکو میں بزنس لیڈرز سے اپنے خطاب میں کہا مشرق وسطیٰ میں اس جنگ کے اثرات کیا ہوں گے فوری طور پر ان کا درست اندازہ کرنا مشکل ہے۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس جنگ میں شامل ملک بھی ابھی اس جنگ کے اثرات کے بارے میں درست اندازہ نہیں لگا پا رہے۔ اس لیے ہمارے جیسے ملکوں کے لیے درست پیش گوئی کرنا اور بھی مشکل ہے۔ تاہم کورونا 19کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ سب کو ہے ، میرے خیال میں اس جنگ کے ممکنہ نقصانات کو کورونا 19 کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔کورونا کی وجہ سے ہر چیز رک سی گئی تھی۔ لاجسٹک سے لے کر پیداوار ، تجارت و معیشت سب کچھ متاثر ہوئی اور اس کے اثرات کافی دیر رہے۔
-
وقت ختم ہوتا جا رہا ہے ... ٹرمپ کا ایران کو انتباہ !
اامریکی صدر نے زور دیا ہے کہ نیٹو ممالک کا موقف ایک فیصلہ کن لمحہ ہے
بين الاقوامى -
ایران ملائیشینن تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے رہا ہے : انور ابراہیم
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ان کی ایران ، مصر ...
مشرق وسطی -
ایران نے تقریباً 85 فی صد میزائلوں کا رخ خلیجی ممالک کی طرف کر دیا ہے : خلیج تعاون کونسل
جاسم البدیوی کے مطابق "ہم دھوکہ دہی کے تسلسل اور جارحیت کو جھوٹے جوازوں میں لپیٹنے ...
مشرق وسطی