اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کی یونیورسٹی کو بمباری کا ہدف بنایا ہے۔ پیر کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ یونیورسٹی ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام تھی۔ اس یونیورسٹی کا تباہ کیا گیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جدید ہتھیار سازی کے لیے تحقیق کا کام کرتا تھا۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران میں فوجی انفراسٹرکچر اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ نیز امام حسین یونیورسٹی پر بھی بمباری کی گئی ہے جو فوجی تعلیم سے متعلق ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ یونیورسٹی ایران کے فوجی اداروں کے لیے اثاثے کی حیثیت رکھتی تھی۔ سینیئر ایرانی عہدیداروں نے مقتول سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ حال ہی میں اس یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی فوج نے اس یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کو کئی بار نشانہ بنایا ہے تاکہ ہتھیاروں کی پیداوار اور ترقی کی صلاحیت کو ختم کیا جاسکے۔ نیز یونیورسٹی کے نیچے بنی سرنگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے ایرانی یونیورسٹی کے کیمسٹری اور انجینئرنگ سے متعلق شعبے کو بھی ختم کیا گیا ہے کیونکہ یہ تمام شعبے ہتھیار بنانے میں مدد کا باعث تھے۔
-
ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری، ناکامی پر جزیرہ خارک کو مٹا دیں گے: ٹرمپ
اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں میں ایران کے درجنوں آثارِ قدیمہ متاثر
بين الاقوامى -
مصر: ایرانی جنگ صرف ٹرمپ روک سکتے ہیں، تیل 200ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ
مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ایرانی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کی ...
بين الاقوامى -
کویت پر ایرانی میزائل حملوں کی سعودی عرب کی طرف سے مذمت
سعودی عرب نے کویت پر جاری ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے ۔ایران کے سنگین میزائل ...
مشرق وسطی