مکہ چیمبر نے حج سیزن کے لیے بس گائیڈز کو تربیت دینے کا پروگرام متعارف کروا دیا

پروگرام کا مقصد سعودی شہریوں کو بس رہنمائی کی تربیت دینا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ چیمبر آف کامرس نے بس گائیڈنس کی رابطہ کار کونسل کے تعاون سے بیرونِ ملک سے آنے والے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے بس گائیڈز پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد سعودی شہریوں کو حج کے دوران عازمین کی خدمت کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب کے لیے ملک سے روانہ ہوگی۔

جیسا کہ رائل کمیشن برائے مکہ شہر و مقاماتِ مقدسہ حج 2026 کی تیاریوں کو آگے بڑھا رہا ہے تو مکہ چیمبر کے پروگرام کا مقصد سعودی شہریوں کو بس گائیڈنس کی طرف راغب کرنا اور تربیت دینا ہے تاکہ مقدس مقامات کے درمیان نقل و حمل اور حجاج کا تجربہ بہتر بنایا جائے۔

یہ پروگرام ایک مربوط آپریشنل سسٹم کے ذریعے فراہم کیا جائے گا جو نظم اور حفاظت کے اعلیٰ معیارات پر پورا اترتا ہے۔

پروگرام کے سیشنز میں بس گائیڈز کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعارف کروایا جاتا ہے اور ساتھ ہی شرکاء کو فرائض کی مؤثر انجام دہی یقینی بنانے کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

چیمبر نے مشاہدہ کیا کہ یہ پروگرام مقامی افرادی قوت کی حمایت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اس کے موجودہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق انسانی سرمائے کی ترقی اور حجاج کی خدمت سے متعلق شعبوں میں سعودیوں کی شرکت بہتر کرتا ہے۔

اس سال حج مئی کے آخری ہفتے میں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں