اسرائیلی فوج نے پیر کے روز بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ایلات کے اوپر یمن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک ڈرون مار گرایا، جس کی تصدیق العربیہ کے نامہ نگار نے کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بھی یمن سے داغے گئے ایک میزائل کی نشان دہی کی تھی۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں حوثیوں کی شمولیت کے اعلان کے بعد سے اب تک یہ پانچواں موقع ہے کہ یمن سے میزائل داغا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ "یمن سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل کا سراغ لگایا جس کے بعد فضائی دفاعی نظام اس خطرے کو ناکام بنانے کے لیے کام کرنے لگ گیا"۔ دوسری جانب حوثی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ "اسرائیل میں فوجی اور اہم اہداف پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا اور متعدد ڈرونز بھیجے گئے ہیں۔"
فروری کے آخر میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یمن سے پانچ بار میزائل داغے جا چکے ہیں۔
حماس تنظیم اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں ہونے والی جنگ کے دوران بھی حوثیوں نے فلسطینیوں کی حمایت کے نام پر اسرائیل اور بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں بحری جہازوں پر حملے کیے تھے۔ حوثی 28 مارچ سے ایران کے حق میں اس جنگ کا باقاعدہ حصہ بن چکے ہیں، جس کے بارے میں انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو وہ بھی کارروائی کریں گے۔
-
لبنان کے جنوب و مشرق میں اسرائیلی فضائی کارروائیاں، بیروت کے مضافات پر حملہ
جوں جوں اسرائیل لبنان کے مختلف علاقوں میں جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، مقامی آبادی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا ایران کی سب سے بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب پر حملہ... تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مسلسل دوسرے ماہ بھی جنگ جاری ہے، جس کے دوران ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے عزم کا اظہار
وزارتِ دفاع نے پیر کو کہا ہے کہ اسرائیل ایران سے جنگ لڑتے ہوئے ایرو میزائل ...
مشرق وسطی