کویت : ایرانی ڈرون حملے کے بعد پاور سٹیشن اور تیل تنصیبات کو نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کی وزارت داخلہ نے رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کے روز بھی کویت میں متعدد ڈرون حملے ایران کی طرف سے جاری رہے۔ حملوں کے نتیجے میں کئی اہم تنصیبات کو نقصان ہوا ہے۔ جن میں کویت پٹرولیم کارپوریشن کے علاوہ توانائی اور پانی کے مراکز بھی شامل ہیں۔

کویتی وزارت داخلہ کے مطابق ڈرون حملوں سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ ان ڈرونز نے پاور سٹیشنز کے ساتھ پانی صاف کرنے کے پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ ڈرون حملے کویتی وزارت داخلہ کے بقول جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیے گئے ہیں۔

ان تازہ ڈرون حملوں کا سلسلہ پورے علاقے میں جاری رہنے سے یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ جنگ بندی کے بعد بھی یہ میزائل اور ڈرون حملے کیوں کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں