جی سی سی سیکرٹری جنرل کی طرف سے بیروت پر مکمل کنٹرول کے فیصلے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے لبنانی کابینہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کابینہ بیروت پر اپنا کنٹرول مکمل کرے گی۔ یہ بات جمعہ کے روز ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے لبنان کی کابینہ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بیروت پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے لیے اقدامات کرے اور حزب اللہ سے اسلحہ واپس لے تاکہ بیروت میں ہتھیار صرف سرکاری فوج کے پاس رہیں۔

اس فیصلے سے لبنان میں جاری اس مہم کو تقویت ملے گی جو لبنانی حکومت نے امریکی دباؤ کے باعث حزب اللہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے پچھلے سال سے شروع کر رکھی ہے۔ جبکہ اسرائیل کی 28 مئی کے بعد دوبارہ شروع کی گئی جنگ کا بھی اسرائیل کی طرف سے یہی مقصد بتایا جاتا ہے کہ وہ حزب اللہ کے پاس ہتھیار نہیں رہنے دے گی اور اسے سرحدی علاقوں سے دور کر دے گی۔

سیکرٹری جنرل نے لبنانی کابینہ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا یہ خودمختاری ، سلامتی و استحکام کے لیے کیا گیا فیصلہ ہے۔ اس سے لبنان کی قومی یکجہتی پر اچھے اثرات آئیں گے اور لبنان کے عوام کو تحفظ میسر آسکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں