برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے پیر کو کہا ہے کہ جو بھی دباؤ ہو، برطانیہ ایران جنگ میں نہیں گھسیٹا جائے گا اور نہ ہی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہو گا۔
انہوں نے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کو بتایا، "ہم ناکہ بندی کی حمایت نہیں کر رہے۔ آبنائے کو دوبارہ کھولنا بہت ضروری ہے۔ میرے خیال میں ضروری ہے کہ ہم آبنائے کھلوائیں اور مکمل کھلوائیں۔ اور اسی نکتے پر ہم نے گذشتہ چند دنوں میں اپنی تمام تر کوششیں کی ہیں اور ہم کوشش جاری رکھیں گے۔"
سٹارمر نے کہا، خطے میں برطانیہ کے پاس بارودی سرنگیں صاف کرنے والے بحری جہاز موجود ہیں اور فوجی صلاحیت "ہمارے نکتۂ نظر سے آبنائے کو مکمل کھولنے پر مرکوز ہے۔"
امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ پیر سے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل اور یہاں سے خارج ہونے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی شروع کر دے گی۔ تاہم آبنائے ہرمز سے غیر ایرانی بندرگاہوں تک آنے جانے والے جہازوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکی افواج بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو بھی روکیں گی، جس نے ایران کو نقصان پہنچایا ہو۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، "جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا، اسے بلند سمندروں پر محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔ کوئی بھی ایرانی جو ہم پر یا پرامن جہازوں پر گولی چلائے گا، اسے اڑا کر رکھ دیں گے!"
-
ایران جنگ مذاکرات میں کسی پیش رفت کا نہ ہونا 'مایوس کن' ہے: برطانوی وزیر
برطانوی حکومت کے وزیر ویس سٹریٹنگ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ ...
مشرق وسطی -
اسلام آباد مذاکرات کے بعد عمان اور برطانیہ کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت
عمان نے مذاکراتی فریقین پر جنگ بندی میں توسیع کے لیے زور دیا
مشرق وسطی -
ایرانی معیشت کو ماہانہ 13 ارب ڈالر کا نقصان، پابندیوں کے ماہر کا انکشاف
واشنگٹن میں 'فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز' کے فیلو اور امریکی وزارت خزانہ کے ...
بين الاقوامى