روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر خطے کی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔
اس گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے علاقے میں امن و استحکام اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی غور کیا۔