اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں 70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کو نقل و حرکت کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔
فوج کے ترجمان افخای ادرعی نے ''ایکس '' پر ایک پوسٹ میں جنوبی لبنان کے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ مخصوص دیہات کی طرف یا دریائے لیطانی کے قریب علاقوں میں نہ جائیں۔
#عاجل ‼️رسالة عاجلة إلى سكان جنوب لبنان
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) April 20, 2026
⭕️خلال فترة اتفاق وقف إطلاق النار يواصل جيش الدفاع تمركزه في مواقعه بجنوب لبنان في مواجهة النشاطات الإرهابية المستمرة لمنظمة حزب الله.
⭕️حرصًا على سلامتكم وسلامة أبناء عائلاتكم وحتى إشعار آخر انتم مطالبون بعدم التحرك جنوب خط القرى التالية… pic.twitter.com/bncWx0k4Ts
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کے دوران بھی علاقے میں موجود ہیں، جس کی وجہ حزب اللہ کی مبینہ سرگرمیاں ہیں۔
ترجمان نے لبنانی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرحدی دیہات میں تاحکمِ ثانی واپس نہ جائیں اور ممکنہ سکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا ہے جو حملے کے لیے تیار تھا۔
فوج کے مطابق یہ پلیٹ فارم اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے لیے براہِ راست خطرہ تھا، اور اسی وجہ سے رات کے وقت کارروائی کی گئی۔
گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری
لبنان کے جنوبی علاقوں میں صورتحال کشیدہ رہی، جہاں اسرائیلی فوج نے رات سے لے کر فجر تک صور ضلع کی مختلف بستیوں شمع، الناقورہ اور البياضہ میں کئی رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔
اس دوران صور اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی جاسوس طیاروں اور ڈرونز کی کم اونچائی پر مسلسل پروازیں بھی جاری رہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے جنگ بندی کے آغاز کے بعد اپنی پہلی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے الطيبہ اور دیر سریان کے درمیان اسرائیلی فوجی قافلے کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 مرکاوا ٹینک تباہ ہوئے۔
ادھر ایک سینئر اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی ٹوٹنے کا خطرہ موجود ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کے پاس مزید کارروائیوں اور میزائل نظاموں کو نشانہ بنانے کے بہترین منصوبے موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اس وقت جنوبی لبنان میں ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں بین الاقوامی فورس یا اسپیشل یونٹس کی تعیناتی شامل ہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم اس وقت شدید دباؤ میں ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجیوں کو خطرہ لاحق ہوا تو اسرائیل لبنان میں پوری طاقت استعمال کرے گا۔
ییلو لائن
ییلو لائن کے قیام کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں غزہ کی طرح ایک پیلی لکیر قائم کر دی ہے، جو اس کے زیرِ کنٹرول علاقوں اور دیگر علاقوں کے درمیان حد بندی کا کام کرے گی۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا کہ تل ابیب جنوبی لبنان میں 10 کلومیٹر گہرائی تک اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے گا۔
اس سے پہلے لبنانی حکومت نے ملک میں تمام ہتھیاروں کو صرف ریاستی اداروں کے کنٹرول میں رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا اور حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب حزب اللہ نے 2 مارچ کو اسرائیل پر راکٹ فائر کیے، جس کا جواز انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کو قرار دیا، جو اسرائیل اور امریکہ کے ابتدائی حملوں میں پیش آیا تھا۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور جنوبی سرحدی دیہات میں زمینی کارروائی بھی کی۔
-
لبنانی دیہات کی منظم تباہی ... اسرائیلی ٹھیکے دار "پیسے کا ہَـل" کی پالیسی پر عمل پیرا
لبنان میں 10 روزہ عارضی فائر بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دیہات ...
مشرق وسطی -
لبنان: اسرائیلی فوج نے قبضے میں لیے نئے علاقوں کا نقشہ جاری کر دیا
اسرائیلی فوج نے اپنے زیر قبضہ لیے نئے لبنانی علاقوں کا پہلی بار نقشہ بھی جاری کیا ...
مشرق وسطی -
فوج کو خطرہ ہوا تو لبنان میں پوری طاقت استعمال کریں گے:اسرائیل کی دھمکی
لبنان میں تین روز قبل اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کے تسلسل کے دوران اسرائیلی وزیر ...
مشرق وسطی