سعودی عرب: ’’ ایکواريبيا ‘‘ القدية کے ذریعے آبی تفریح کے نئے تصورات پیش
افتتاح آج ہوگا، یہ سعودی عرب اور خطے کا اس نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے
سعودی عرب جمعرات 23 اپریل کو ریاض کے مغرب میں واقع القدية شہر میں "ایکواريبيا" واٹر پارک کے باضابطہ افتتاح کے لیے تیار ہے۔ یہ سعودی واٹر گیمز کا ایک ایسا منصوبہ ہے جو مملکت اور خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد دنیا میں واٹر گیمز کے جدید تصورات کو متعارف کرانا ہے۔ یہ ایک مکمل تفریحی مرکز ہے جہاں ایڈونچر اور خاندانی تجربات یکجا ہوں گے۔ اس پارک میں 4 عالمی ریکارڈ یافتہ گیمز سمیت 20 سے زائد دیگر کھیلیں موجود ہیں۔
أكبر منتزه مائي في الشرق الأوسط.. 23 أبريل موعد افتتاح #أكواريبيا ثاني الوجهات في #القدية بعد Six Flags pic.twitter.com/uHsCVmHa1Z
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 3, 2026
سعودی ویژن 2030 کے تحت دارالحکومت سے 40 کلومیٹر مغرب میں القدية منصوبے کی بنیاد رکھی گئی تاکہ یہ مملکت میں تفریح، کھیل اور ثقافت کا مستقبل کا مرکز بن سکے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2018 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاکہ اسے عالمی تفریحی مرکز میں تبدیل کیا جا سکے۔ یہاں بین الاقوامی کھیلوں کے میدان، میوزک کنسرٹ تھیٹر اور پرتعیش تفریحی مقامات ہوں گے۔ ان میں دنیا کی سب سے طویل اور تیز ترین رولر کوسٹر بھی شامل ہے جس کی اونچائی 41 میٹر اور لمبائی 515 میٹر تک ہے۔
في 23 أبريل، تنطلق #أكواريبيا في #مدينة_القدية، كأكبر منتزه مائي في الشرق الأوسط، وتجربة استثنائية تعكس طموح المملكة في إعادة تعريف الترفيه السياحي بمعايير عالمية.
— Ahmed Al Khateeb أحمد الخطيب (@AhmedAlKhateeb) April 11, 2026
إضافة نوعية تُرسّخ مكانة القدية كوجهة لا تُشبه غيرها… والقادم أكبر. pic.twitter.com/kBX8G4yThS
ایکواريبيا پارک سیکھنے، آرام اور تفریح کا ایک بہترین امتزاج پیش کر رہا ہے ۔ اس کا ڈیزائن سمندری دنیا سے متاثر ہے اور یہ جدید ترین سہولیات سے لیس ہے جو اسے خاندانوں اور گروپس کے لیے ایک پسندیدہ منزل بناتا ہے۔ القدية سٹی میں تعلقات عامہ کے سینئر ڈائریکٹر عبداللہ العتیبی کا کہنا ہے کہ ایکواريبيا کا خیال محض ایک روایتی واٹر پروجیکٹ کے طور پر پیدا نہیں ہوا بلکہ گہرے مطالعے کے بعد سامنے آیا ہے کیونکہ اس کی تعمیر سماجی ضرورت پر مبنی ہے تاکہ سعودیوں اور ملک آنے والے سیاحوں کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔
اس تناظر میں پارک میں کھیلوں کا متنوع مجموعہ ہے جو بچوں سے لے کر ایڈونچر اور سنسنی کے شوقین افراد تک تمام عمر کے گروپوں کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ سمندری مخلوق سے متاثر اس کا ڈیزائن ایک خاص ماحول پیدا کرتا ہے جس سے سیاح کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ سمندر کی گہرائیوں میں غوطہ لگا رہا ہے۔ تین روزہ افتتاحی تقریب میں لائیو شوز اور مختلف تفریحی تجربات شامل ہوں گے ۔ خواتین کے لیے ایک خاص دن بھی مختص کیا گیا ہے جو تمام زائرین کی توقعات کے مطابق جامع تجربات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
أسعار التذاكر في #أكواريبيا
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 3, 2026
🔹 325 ريال لـ 12 سنة فما فوق
🔹 200 ريال من 4 سنوات إلى 11 سنة
🔹 100 ريال لكبار السن وذوي الإعاقة والعاملات https://t.co/ul4YMhX1VM
پارک کے ڈیزائن میں سعودی ماحولیاتی مزاج اور بین الاقوامی جدید ڈیزائنز کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ سعودی خاندانوں کو مکمل رازداری ملے اور غیر ملکی سیاحوں کو بھی عالمی معیار کا متوازن تجربہ حاصل ہو سکے۔ دو لاکھ 50 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلے اس پارک میں 22 واٹر گیمز ہیں جو تفریح، ایڈونچر اور چیلنج کے متنوع تجربات کو یقینی بناتے ہیں۔ اس پارک کا آج جمعرات کو باضابطہ افتتاح ہو رہا ہے۔ دوپہر 12 بجے مہمانوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے دروازے کھول دیے جائیں گے اور پروگرام میں "ویو وادی" سٹیج پر سعودی فنکاروں کے لائیو شوز بھی شامل ہوں گے۔
ایک دن صرف خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص ہوگا جس کا تفریحی پروگرام مکمل طور پر خواتین عملہ ہی پیش کرے گا۔ اس دن پارک دوپہر 12 بجے کھلے گا اور ’’ ویو وادی ‘‘ سٹیج پر لائیو پرفارمنس کے علاوہ "لانک" برانڈ کا فیشن شو بھی منعقد ہوگا۔ پارک میں 24 ریستوران اور کیفے اور 7 ریٹیل سٹورز ہیں جہاں سوئمنگ سوٹس، سن سکرین اور تحائف دستیاب ہیں تاکہ زائرین کو ایک مکمل اور آرام دہ تجربہ حاصل ہو۔