اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی 70 عمارتیں اور 50 تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف کوتباہ کر نے کا دعوی کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حزب اللہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے زیرِ استعمال تقریباً 70 عمارتوں اور 50 تنصیبات کو تباہ کیا۔

دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے سلسلے کی اطلاع دی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے نو دیہات کو خالی کرنے کے لیے دو انتباہات بھی جاری کیے تھے۔

اگرچہ 17 اپریل سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ ہے، جسے بعد میں واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان مذاکرات کے بعد توسیع دی گئی، اس کے باوجود اسرائیلی فوج خاص طور پر جنوبی لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کو نشانہ بنا رہی ہے یا شمالی اسرائیل کی جانب راکٹ اور ڈرون حملے کر رہی ہے۔

اسی تناظر میں حزب اللہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی افواج پر حملے کیے ہیں، جو اس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب ہیں۔

دریں اثنا ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حالانکہ جنگ بندی برقرار ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اقلیم التفاح کے علاقے میں واقع قصبہ اللویزہ میں علی الصبح ایک گھر پر حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شوکین قصبے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ اس حملے میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور ایک پورا محلہ شدید متاثر ہوا۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ زوطر الشرقيہ، زوطر الغربیہ اور زوطر و دیر سریان کے درمیان دریا کے علاقے پر رات کے وقت شدید فضائی حملے کیے گئے، جبکہ صبح سویرے حاروف قصبے کے القلعہ محلے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں