سعودی وزارتِ صحت کی حجاج کے لیے لازمی ویکسینیشن کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزارتِ صحت نے ویکسین لگوانے کے لیے ایک وقت مقرر کیا ہے، واضح کیا ہے کہ حجاج کو حج کے آغاز سے زیادہ سے زیادہ 10 دن پہلے تک ویکسین لگوا لینی چاہیے۔

وزارت نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ لگوانا بنیادی دفاعی لائن ہے تاکہ مناسک حج صحت اور سلامتی کے ساتھ ادا کیے جا سکیں، یہ اقدام اندرونِ ملک حجاج کی صحتی تیاری اور بیماریوں سے بچاؤ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت کے مطابق ویکسین لگوانے کا بہترین وقت اب سے لے کر حج سیزن شروع ہونے سے 10 دن پہلے تک ہے، تاکہ جسم میں مطلوبہ مدافعتی نظام بہتر طور پر فعال ہو سکے اور بیماریوں کے خطرات کم کیے جا سکیں۔



حفاظت کے لیے 3 بنیادی ویکسینز

وزارت نے بتایا کہ تجویز کردہ ویکسینز میں گردن توڑ بخار، کووِڈ-19 اور موسمی فلو شامل ہیں، کیونکہ یہ انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایسے موسم میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں ،جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ ویکسینز '' صحتی ''ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ لے کر حاصل کی جا سکتی ہیں، جو بالغ افراد کی ویکسینیشن کلینکس کی سروسز کے تحت دستیاب ہیں، تاکہ طریقہ کار منظم ہو اور سروس تک رسائی آسان ہو۔

ویکسینز کو ایک ساتھ یا الگ الگ لینے کی سہولت

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ماہرین کی تشخیص کے مطابق ویکسینز ایک ساتھ بھی لگائی جا سکتی ہیں یا الگ الگ بھی لی جا سکتی ہیں۔

وزارت نے ان ویکسینز کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حاملہ خواتین کے لیے بھی محفوظ ہیں، کیونکہ تمام ویکسینز منظور شدہ حفاظتی معیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔

یہ سفارشات وزارتِ صحت کی ان کوششوں کا حصہ ہیں ،جن کا مقصد احتیاطی صحت کو فروغ دینا، صحت کے خطرات کو کم کرنا اور حجاج کرام کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند حج سیزن کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں