سعودی عرب میں تفریحی شعبے نے 10 برسوں میں ریکارڈ کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے
زائرین کی تعداد 320 ملین سے تجاوز، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی 650 سے زائد کمپنیوں کو معاونت فراہم
سعودی عرب میں تفریح کے شعبے نے دس سال سے بھی کم عرصے میں نمایاں کامیابیوں کے ایسے اعداد و شمار درج کیے ہیں جو اس شعبے میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے قیام کے بعد سے اب تک 60 سے زائد تفریحی سیزنز اور پروگراموں کے ذریعے زائرین کی مجموعی تعداد 320 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ یاد رہے کہ دس برس قبل جاری ہونے والے ایک شاہی فرمان کے تحت اس اتھارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور مئی سنہ 2016ء میں اس نے اپنے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا آغاز کیا تھا۔ اتھارٹی کو معیار زندگی کے فروغ اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معاشرے کو تفریح کے متنوع مواقع فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سرگرمیوں کی تنظیم، لائسنسوں کے اجرا اور سرمایہ کاروں کو بااختیار بنا کر اس شعبے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، جس سے ایک ایسا پائیدار شعبہ تیار ہوا جو ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس دوران اتھارٹی کے پروگراموں سے مستفید ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی ہے، جو اس شعبے کی وسعت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قیادت کا شکریہ اور ویژن کی تکمیل
اتھارٹی کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جن کی لامحدود حمایت سے ملک میں ایک مربوط تفریحی ڈھانچہ قائم ہوا ہے۔
10 أعوام بإنجاز يعكس أثراً عالمياً، بـ1.4 ترليون وصول و +15 ألف زيارة إعلامية، وأكثر من 47 مليون تفاعل و5 ملايين متابع، 1.9 مليار مشاهدة ومليون محتوى تفاعلي ✨❤️#الترفيه_10_أعوام pic.twitter.com/BdIg9hAQ7F
— الهيئة العامة للترفيه (@GEA_SA) May 10, 2026
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تفریحی سیزنز کے آغاز کے بعد سے یہ شعبہ متفرق تقریبات سے نکل کر ایک مکمل نظام کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ان سرگرمیوں میں فنکارانہ محافل، عالمی شوز، ثقافتی میلے، خاندانی سرگرمیاں اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، جس نے تفریح کو عام شہریوں کے طرز زندگی کا حصہ بنا دیا ہے۔
اتھارٹی نے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت 38,000 سے زائد لائسنس یافتہ تفریحی سرگرمیاں ریکارڈ کی ہیں اور کمپنیوں کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے 250,000 سے زائد معائنہ دورے کیے ہیں۔ زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ شعبہ عوام کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل جدت
سعودی عرب نے اس شعبے میں انسانی سرمائے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے "قائدینِ تفریح" جیسے پروگراموں کے ذریعے قومی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پیشہ ورانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اسی طرح "صناع السعادہ" (خوشی کے معمار) نامی اقدام کے تحت 140,000 سے زائد افراد کو تربیت دی گئی اور 1,150 سے زائد ورکشاپس منعقد کی گئیں۔
أتقدم بخالص الشكر لمقام مولاي خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز، وسمو سيدي ولي العهد الأمير محمد بن سلمان، قائدنا الملهم وعرّاب الرؤية -حفظهما الله-، على دعمهم اللامحدود في تأسيس الهيئة العامة للترفيه وبناء قطاع ترفيهي متكامل في مملكتنا الحبيبة 🇸🇦💚
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) May 6, 2026
وخلال 10 أعوام… pic.twitter.com/sdJVs59ydN
ڈیجیٹل میدان میں "عیشہا" (اسے جیو) پلیٹ فارم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے، جس نے 50 ملین سے زائد کا ڈیجیٹل تعامل حاصل کیا اور اس کے فالوورز کی تعداد 3.5 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ یہ پلیٹ فارم تفریحی سرگرمیوں تک رسائی کو آسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
عالمی اعزازات اور میڈیا کی توجہ
ادارہ جاتی عمدگی کے فریم ورک میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 10 آئی ایس او (ISO) سرٹیفکیٹس حاصل کیے ہیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 30 سے زائد عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہ کامیابیاں معیار کے عالمی اصولوں پر عمل درآمد اور غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کی صلاحیت کی علامت ہیں۔ ان عالمی ریکارڈز نے ثابت کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے تفریحی بازو کے ذریعے روایتی دائروں سے نکل کر عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہا ہے۔
ان کوششوں کو عالمی میڈیا میں بھی بھرپور کوریج ملی ہے۔ اتھارٹی کے تفریحی مواد کی عالمی سطح پر رسائی 1.4 بلین تک پہنچ گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل چینلز پر اسے 1.9 بلین سے زائد بار دیکھا گیا ہے، جو کہ سعودی تفریحی مواد میں عالمی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
-
سعودی عرب سے اپریل میں 3.5 ارب ڈالر بطور ترسیلات منتقل: پاکستان سٹیٹ بینک
اپریل 2026 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ ...
پاكستان -
سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزہ فری انٹری کے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز
شہریوں کو سال میں 90 روز تک قیام کی اجازت، تمام اقسام کے پاسپورٹس معاہدے میں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: مسجدِ قبا میں خودکار ٹیکسی سروس کا آغاز
سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مدینہ منورہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ...
مشرق وسطی